ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

ہر ایک کی پرائیویسی سیٹنگ الگ ہوگی
0
43
Science Technology

10 سال بعد معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے-

باغی ٹی وی: ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف نے اعلان کیا ہے کہ میسجنگ ایپ میں اسٹوریز کا فیچر آئندہ ماہ کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگاہم اپنی حریف ایپس کی طرح اس فیچر کو کاپی نہیں کر رہے بلکہ اسے منفرد انداز سے ٹیلی گرام کا حصہ بنایا جائے گا صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ ان کی ہراسٹوری کو کون دیکھ سکے گا اسٹوریزچیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئیں گی اور کسی کانٹیکٹ کی اسٹوری کو ہائیڈ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

لاہور کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اوقات

پاویل دوروف نے کہا کہ صارفین ٹیلی گرام اسٹوریز میں کیپشنز کے ساتھ ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز کو پوسٹ کر سکیں گےایک اسٹوری 6، 12، 24 یا 48 گھنٹے میں ایکسپائر ہوگی اور ہر ایک کی پرائیویسی سیٹنگ الگ ہوگی چینلز سے میسجز کو اسٹوریز میں ری پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ نے 2013 میں اسٹوریز کا فیچر سب سے پہلے متعارف کرایا تھا جو اس کے بعد لگ بھگ ہر سوشل میڈیا ایپ پر متعارف کرایا گیا اسنیپ چیٹ کے بعد فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں اسٹوریزکا فیچرشامل ہوا جب کہ گوگل نے بھی اس پر تجربات کیے۔

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

Leave a reply