عوامی رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اگاہی واک

حکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ضلع خانیوال کے زیر انتظام گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 23 اگست تا 28 اگست تک منایا جارہا ہے-مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں انہوں نے محکمہ صحت کو ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے مہم چلانے کی ہدایت کی-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا گیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز وقار احمد خان،محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش سے لے کر 2 سال کی عمر تک بچے کے لئے ماں کا دودھ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماں کا دودھ بچوں میں ہر سال ہونے والی تقریباً 82300 اموات روک سکتا ہے۔

اسکی بدولت تقریباً 20 ہزار ماؤں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے موت کے منہ سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 76 لاکھ بچے ہر سال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ جاتے ہیں اور سب سے اہم بات بچوں کے لئے ماں کا دودھ فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت میسر ہوتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پولیو مہم کی تمام تیاریاں بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی- بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے آگاہی واک بھی کی گئی-
جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر شہزاد سرور ، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ،ایم اینڈ ڈی آفیسر اویس انعام، فوکل پرسن مس شکیلہ انجم اور تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی ۔

Comments are closed.