لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

میاں چنوں:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اتوار کی چھٹی کے روز بھی لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متحرک رہی پابندی کے باوجود کاروبار پر ضلع میں بیسیوں دکانوں کو سیل کردیا گیا-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے اچانک میاں چنوں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کے ہمراہ بازاروں میں لاک ڈائون کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری حکم نا ماننے ماننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے بازاروں کے داخلی خارجی راستے قناتوں سے بند کرنے کے اقدام کو سراہا-

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عید کے دنوں میں کورونا کے پھیلائو کا خطرہ زیادہ ہے شہری صرف ضرورت کے پیش نظر گھروں سے نکلیں انہوں نے کہا کہ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن میں جن کو کام کی اجازت ہے اس کے علاوہ کسی کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

Comments are closed.