کہروڑپکا: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہروڑ پکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، تحصیل بار انتخابات میں فرینڈ اور برادرز لائرز گروپ مدمقابل ہیں

صدارتی نشست پر فرینڈز گروپ سے رانا منظور برادرز گروپ سے رانا سجاد اتیرا امیدوار ہیں ، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر میاں معاذ اور راؤ انصر کے درمیان مقابلہ جاری ہے

262 رجسڑڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین الیکشن رانا افتخار نے تفصیلات بتا دیں ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ رانا عارف کمال نون نے وضاحت دیتے ہوئے کہا مارشل لاء ہو یا کوئی بھی حکومت وکلاء جمہوری روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Shares: