لاہور:سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ، کس وجہ سے کٹوتی کی گئی ، جان کر ہوں گے آپ حیران اطلاعات کے مطابق لاہور کے پرائمری اور مڈل سکولوں کے اساتذہ کی خراب کارکردگی، بچوں سے غیر ضروری پیسے بٹورنے اور بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر جرمانے، سینکڑوں اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔
“نااہلی کی تلوارسندھ کی اہم پی ٹی آئی شخصیت پر لٹک گئی ، اب کون ہونے جارہا ہے نااہل ، خبر آگئی” لاک ہے | ![]() | نااہلی کی تلوارسندھ کی اہم پی ٹی آئی شخصیت پر لٹک گئی ، اب کون ہونے جارہا ہے نااہل ، خبر آگئی |
---|
ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ناگرہ کے پی ایس ٹی ٹیچر خالد محمود کو قوانین کی خلاف ورزی پر 5000 روپے جرمانہ کیا گیا، گورنمنٹ پرائمری سکول بدوکی کے ٹیچرسرفراز انجم کو بغیراطلاع چھٹی کرنے پر 1000 روپےاور گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی دی کھوئی کے ٹیچر عمران طالب کو 1000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
“امریکی شہری کو کس جانور کو مارنے پر 9 برس کی قید کی سزا سنادی گئی،وجہ ایسی کہ ہرکوئی جان کرہکا بکا رہ جائے” لاک ہے | ![]() |
---|
دوسری جانب ٹیچر طیبہ سلطانہ، حافظ محمد ندیم، آمنہ جلیل، محمد منشاء، محمد عباس، ثوبیہ عشرت اور رضیہ بیگم کی بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔ ، دوسری طرف ٹیچرز یونین نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھرٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ،
“”بچے سب دے سانجھے "بچوں سے بدسلوکی اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد سامنے لائے جائیں ، وزیراعظم کا حکم” لاک ہے | ![]() |
---|
اساتذہ کو جرمانے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ڈی ای او ایلمنٹری کا کہنا ہے کہ جرمانے بچوں سے غیرقانونی طور پر پیسے بٹورنے اور بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر عائد کیے گئے، تمام جرمانے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کی رپورٹ پر عائد کیے گئے۔