پاراچنار، ڈسٹرکٹ کرم میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے

ڈسٹرکٹ کرم کے خالی قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 45 کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ہیں یہ حلقہ سابق ایم این اے منیر اورکزئی کی وفات سے وجہ خالی ہوگیا تھا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوکت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کا حلقہ این اے 45 جے یو آیی ف کے سابق رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی وفات کے بعد خالی ہوگیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا سہ پہر تک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے لیے 22 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں امیدواروں میں پی پی پی پی کے رفیع اللہ ، پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عبدالقدر حاجی جمال بنگش ، فخر زمان بنگش سمیت آختر منیر اورکزئی جے یو آیی ف سے جبکہ ریاض چمکنی باقی آزاد امیدوار شامل ہیں

حلقہ این اے 45میں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 941ہے جن میں میل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار چار سو اکیاون جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 77 ہزار چار سو نوے ہے پولنگ اسٹیشن ایک سو پینتیس ہے اور یہ حلقہ وسطی کرم اور لوئر کے بھی بیشتر حصوں پر مشتمل ہیں اس حلقے میں موسم سرما کے دوران شدید برفباری ہوتی ہے تاہم الکیشن کمیشن ڈسٹرکٹ کرم کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ووٹرز اپنے قیمتی ووٹ ڈالیں جس کیلیے حکومت بھی اقدامات اٹھائے گی۔

Comments are closed.