بالی وڈ کے سیئنر اداکارہ دھرمیندر نے دیویا بھارتی کی تیسویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ دیویا بہت اچھی اداکارہ تھی ، اس نے بہت جلد اپنا نام اور مقام بنا لیا تھا. میں اسکی اداکارانہ صلاحیتوں کا معترف تھا. اسکو میں نے کام کرتے دیکھا تھا اس نے ہیما مالنی کی فلم دل آشنا میں کام کیا تھا ، ویسے بھی وہ بالی وڈ کی بے انتہا خوبصورت اداکارہ تھی. اسکی جب موت ہوئی تو مجھے بہت دھچکا لگا تھا، وہ میری بیٹیوں کی طرح تھی ، جب بھی ملتی تھی ہنستی مسکراتی تھی . کام کے معاملے میںبھی وہ نہایت ہی پروفیشنل تھی ، اس نے چھوٹی سی عمر میں جو شہرت
دیکھی تھی وہ کم کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے. دیویا بھارتی ہم سے جدا ہو چکی ہے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ ہمارے آس پاس ہی ہے . اسکی موت بالی وڈ انڈسٹری کو ایک بہت بڑا دھچکا تھی . آج تک اسکی خالی جگہ پر نہیں ہو سکی اور نہ کبھی ہو گی. یاد رہے کہ 5 اپریم 1993 کو دیویا بھارتی اپنے ہی گھر کی کھڑکی سے گر کر دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں اور اپنے پیچھے اپنے مداحوں اور فیملی کو سوگوار چھوڑ گئیں تھیں.