دو بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا

0
40

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق 18 سال کی کشور، 16سال کی نازیہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دونوں مغویہ بہنوں کو شکیل نامی شخص ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور مظہر ہدایت نے مغویہ بچیوں کو بازیاب کروایا تھا۔ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے بتایا کے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے مغویہ بہنوں کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

Leave a reply