سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کی۔ آپریشن کے دوران اکرم نامی دہشت گرد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے پہلے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، علاوہ ازیں دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جبکہ فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ہوں۔ خاقان عباسی
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
شدید جھڑپ میں میران شاہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا اور آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے فورسز کے بروقت اور متحرک آپریشن کو سراہا۔