اندرون شہر پشاور کارپوریشن کالونی دلہ زاک روڈ میں پچھلے دو دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے، عوام پانی کے ایک ایک بوند کے لیے ترسنے لگے ہیں، دور دراز کے ٹیوب ویلوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں، علاقائی مکین اسے واپڈا کی غفلت تو کچھ لوگ اسے سیاسی بے رخی قرار دے رہے ہیں، تقریبا 48 گھنٹوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، عوام سخت تکالیف سے دوچار ہیں، علاقائی مکین موجودہ حکومت کو یزیدی حکومت سے تشبیہ دیتے ہوئے بددعائیں دینے لگے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد علاقے کو ٹرانسفارمر فراہم کر کے اس مسئلے کا ازالہ کیا جائے.

احتشام احمد نمائندہ باغی نیوز پشاور

Shares: