کسی عدالت یا ادارے کو نہیں مانتے:مولانا فضل الرحمن نے محنت سے کمایا،گواہی دیتا ہوں‌ :عبدالغفورحیدری

اسلام آباد :کسی عدالت یا ادارے کو نہیں مانتے:مولانا فضل الرحمن نے محنت سے کمایا:عبدالغفورحیدری نے "گل ای مکا دتی : اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ، ادارے نے بغیر ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں ، روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ ادارہ احتساب نہیں انتقام کے لیے ہے۔

کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی زندگی کھلی کتاب ہے انہوں نے جو کچھ کمایا محنت سے کمایا لیکن اس ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، آصف علی زرادری جو کہ اس ملک کے صدر رہے ہیں پہلے ان کو گرفتار کیا گیا ، پانامہ کے ڈرامے سے بات اقامہ پر ختم ہوئی، اقامہ بھی کوئی جرم ہوتا ہے؟ نوازشریف وہاں کاروبار کرتے تھے اس لیے ان کے پاس اقامہ تھا۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ نیب کا ادارہ احتساب نہیں بلکہ انتقام کے لیے ہے کیوں کہ اس ادارے نے بغیر ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں۔

اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ نیب میں پیشی ہوئی تو میں اکیلا نہیں پوری جماعت پیش ہوگی ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خوف زدہ اور گھبراہٹ کا شکار ہے ، حکومت نے سوالنامہ بھیج کر میری کردار کشی کرنے کی کوشش کی ، نیب میں پیشی ہوئی تو میں اکیلا نہیں پوری جماعت پیش ہوگی ۔ کیوںکہ جماعت جانتی ہے کہ میں نے بڑی محنت کی ہے

Comments are closed.