دو طیاروں کی ٹکر
نیوزی لینڈ میں طیاروں کی ٹکر سے 2 پائلٹ ہلاک اور طیارے تباہ ہو گئے
باغی ٹی وی رپورٹ :نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دوطیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے ۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔