دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال کی فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

0
41

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال کی فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزارت مذہبی امورکی کاوشیں رنگ لےآئیں. دوبارہ عمرہ پر2ہزارریال فیس ختم کرنےکااعلان خوش آئند ہے ،سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان ہرسال عمرہ ادائیگی کرنےوالےممالک میں سرفہرست ہے،

وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہرسال تقریباً16لاکھ پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرتےہیں، امید ہےکہ عمرہ زائرین کی تعداد20لاکھ سےتجاوزکرے گی، وزیراعظم نےولی عہد کےدورہ پاکستان کےدوران معاملہ اٹھایا تھا.

واضح رہے کہ سعودی حکومت کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑا تحفہ، دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس معاف کر دی. پاکستانیوں کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر 2 ہزار ریال اضافی فیس عائد کر رکھی تھی جس کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں نے بھی مطالبہ کیا تھا اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستانیوں نے خطوط لکھے تھے، سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا ،تا ہم اب خبر آئی ہے کہ سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی، سعودی فرمانروا کے حکم کے بعد فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی.

عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے۔

وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کی موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کوسہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

دوسری جانب نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس دفعہ ایک کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے. جدہ قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے. قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹس پیش کی گئیں۔ کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔ مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ نیا سال سب کیلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل اور امید ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ آئیں گے۔

Leave a reply