کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بلال حیدر

0
91
punjab arts council

آج پنجاب آرٹس کونسل (پکار) کے ہیڈآفس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال حیدر نے کلچرل رپورٹرز کے ساتھ ایک بیٹھک کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایات کے مطابق کلچر اور آرٹ کی پروموشن میں اپنا قلیدی کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آرٹس کونسل کو پنجاب کے تمام اضلاع تک ایکسٹینڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ آرٹس کونسل کے ریجنل دفاتر میں آرٹس اور کلچر سے متعلقہ کلاسوں کا خصوصی اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے والوں چھ ہفتوں سے چھ ماہ تک کا ڈپلومہ و سرٹیفیکٹ دیا جائے گا.

انہوں نے مزید بتایا کہ ”آرٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی شعبہ جات ہیں ان میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے بچوں کو اپنے ہنر کو آگے بڑھانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو دستکار، میوزیشنز یا آرٹسٹس بیروزگار ہیں ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بھی 10 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا ”تاکہ وہ متعلقہ شعبے میں اپنا کوئی مناسب سیٹ اپ لگا کر اپنے لیے روزگار کے پیدا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معدوم ہوتی ہوئی دستکاری (ہینڈی کرافٹس) کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نومبر میں پنجاب آرٹس کونسل لارنس گارڈن میں ایک فیسٹیول اور ایکسپو کا اہتمام کرے گی جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی ثقافت، آرٹس اور دستکاری کو پروموٹ کیا جائے گا ۔ اس ایکسپو میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے اسپورٹس مین، دستکار اور آرٹسٹس حصہ لیں گے۔اپنی گفتگو میں بلال حیدر نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر صاحب کی ہدایت کی روشنی میں 1875 کے ڈرامہ ایکٹ میں ترمیم کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے جس کی کابینہ سے منظوری لے کر اس کو پنجاب بھر میں نافذ العمل کیا جائے گا جس کے تحت آرٹس کونسلز کے پاس تھیٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان چیزوں میں اپنی کنٹریبیوشن یا کوئی آراء دینا چاہیں تو اس کے لیے ان کو ویلکم کیا جائیگا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمرشل تھیٹرز کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور جو لوگ رولز اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

 

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Leave a reply