ڈاکٹر ماہا قتل کیس، تین ملزمان کا ڈی این اے دینے سے انکار

ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں نامزد 3 ملزمان نے ڈی این اے سیمپل دینے سے انکار کر دیا.

کراچی کی مقامی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس کے 3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے پانچ روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔

Comments are closed.