ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نعرے لگ گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، نشتر ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کے خلاف نعرے لگا دیے. صوبائی وزیر صحت نے آج ہسپتال کا دورہ کیا جس پر ڈاکٹرز نے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے ، ڈاکٹرز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کا استحصال جاری ہے اور موجودہ حکومت نے ڈاکٹرزکے حقوق کو پامال کیا ہے .
ینگ ڈاکٹرز نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں‌ میں‌پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے. اور نعرے لگا رہے تھے گو یاسمین گو یاسمین،

اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کا اسلام آباد جانب لانگ مارچ کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا ویڈیولنک پر اجلاس، تمام صوبائی یونٹس کے صدور نے شرکت کی، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کو یکسر مسترد کردیا۔

اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور اراکین شریک ہوئے۔ وائے ڈی اے پاکستان کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے، دنیا بھر میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز سٹیک ہولڈرز کی منتخب شدہ ہوتی ہیں۔

Shares: