ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت انسدادڈینگی مہم بارے اجلاس، اہم فیصلے
باغی ٹی وی وی رپورٹ : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسدادڈینگی مہم منعقد کیا گیا
اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال، سی ای اولاہور ڈاکٹرشعیب اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ پولیس، ہائرایجوکیشن، سپیشل برانچ، فوڈ، فشریز، تعلقات عامہ، لائیوسٹاک، کوآپریٹوو دیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کی صدارت کے دوران ڈینگی وباء پرقابوپانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے کابینہ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی وباء کے مریضوں، طبی سہولیات اوروباء پرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزاپنے علاقہ جات میں ڈینگی پرقابوپانےکیلئے اقدامات کی خودنگرانی کریں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعدکارروائی کریں۔ سرکاری اورنجی لیبزکے اعدادوشماراکٹھے کئے جائیں۔عوام سے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے احتیاطی تدابیرپرعملدآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
صوبہ بھرمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے سرویلینس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔ڈینگی وباء کےغلط اعدادوشماربالکل برداشت نہیں کرینگے.وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق صوبہ بھرمیں کوروناوائرس، پولیو اورڈینگی وباء کےتدارک کیلئے محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے۔پنجاب میں ڈینگی وباء کے تدارک کیلئے اقدامات کاجائزہ ہرہفتے لیاجائیگا۔
پنجاب کی عوام ڈینگی وباء کی معلومات حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں۔عوام ڈینگی وباء کے پھیلاوکوروکنے کیلئے اپنے گھروں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وباء کے حوالہ سے اقدامات کئے جائیں۔کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ نے بنیادی کرداراداکیا۔