ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا

ساہیوال : ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا ،ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ ڈیوٹی سے غائب تھیں عملہ نے گائنی وارڈ کی بجائے الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جان بوجھ کر دیر کی گئی ،

ساہیوال تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب 34/12L کی رہائشی ماریہ وسیم زوجہ محمد وسیم کو ڈیلیوری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا متاثرین کے مطابق ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ جن کی ڈیوٹی تھی ڈیوٹی سے غائب تھیں کسی کمرے میں سورہی تھیں ایمرجنسی میں آئی مریضہ کو شدید تکلیف کے ساتھ ڈاکٹرز کا انتظار کرنا پڑا جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت زیادہ خراب ہوگئی

مذکورہ ڈاکٹرز نے آتے ہی بغیر چیک کئے گائنی وارڈ میں بھیجنے کی بجائے مریضہ کو الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جب مریضہ کو الٹراساونڈ روم میں لے جایا گیا تو مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران ہی بچے کو جنم دے دیا مریضہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہمارے مریض کو جان بوجھ کر اتنی اذیت دی گئی ،

متاثرین کا کہنا ہےکہ عملے کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار کیا گیا جو پرنسپل میڈیکل کالج ،ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مریضہ کے ورثا نے سیکرٹری صحت اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز سمیت پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Comments are closed.