پنجاب حکومت کی طرف سے الاؤنسز میں بھاری اضافہ پر ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر

0
63

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے مختلف الاؤنسز میں بھاری اضافہ کر کے اُن کے دل جیت لیے ہیں,

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ رواں ماہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسرز اور نوجوان ڈاکٹروں کو بجٹ میں بڑھنے والے تمام الاؤنسز دیگر مراعات کے ساتھ اُن کے اکاؤنٹس میں بھیج دیے گئے ہیں،اب ڈاکٹرز کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ویژن کے مطابق علاج معالجے کا معیار بہتر سے بہتر بنائیں اور اس شاندار پیکج کا بھرپور حق ادا کریں،

پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حالیہ بجٹ میں گریڈ1سے16کے تمام ملازمین کیلئے10فیصد اور17سے20 گریڈ تک5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جسے رواں ماہ کی تنخواہ میں شامل کرتے ہوئے یکم اگست کو ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے تفصیلات میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے ٹیچنگ الاؤنس میں فقید المثال اضافہ ہوا ہے اور گریڈ17کے ڈاکٹرز کا یہ الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 22778روپے کر دیا گیا ہے جو کہ بلا شبہ تاریخی اقدام ہے،اسی طرح گریڈ18کا الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر28763گریڈ19کا ایک ہزار سے بڑھا کر 29605اور گریڈ20کا ایک ہزار سے بڑھا کر34545کر دیا گیا ہے،

اسی طرح نان پریکٹسنگ الاؤنس(NPA) میں بھی گریڈ 17کا الاؤنس4ہزارسے بڑھا کر22778،گریڈ18کا 4ہزار سے بڑھا کر 28763،گریڈ19کا 6ہزار سے بڑھا کر29605اور گریڈ20کا6ہزار سے بڑھا کر34545روپے کر دیا گیا ہے۔پرنسپل نے مزید بتایا کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس (HPA) میں بھی مناسب اضافہ کرتے ہوئے گریڈ 18کا  19175سے 28763، گریڈ 19 کا 19100سے 29605اور گریڈ20کا29192سے 34545روپے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply