ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز نے بروقت کامیاب آپریشن کرتے ہوئے طالب علم کی بازو سے لوہے کی آہنی گرل نکال کر اس کا بازو معذور ہونے سے بچا لیا ہے، والدین نے ڈاکٹر کو دعائیں دی ہیں.

تیسری کلاس کا طالب علم واحد عظیم سکنہ 75 ڈبلیو بی سکول سے چھٹی کے بعد قائد اعظم پارک میں کھیل رہا تھا، گرل کے اوپر سے کودتے ہوئے آہنی گرل کا اوپری حصہ اس کے دائیں بازو میں گھس گیا تھا، جو بازو کے آرپار ہوگیا، ریسکیو 1122 نے گرل کاٹ کر بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں نصف گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈسٹرکٹ سرجن محسن ممتاز نے طالب علم کے بازو سے آہنی گرل کا راڈ نکال دیا، اس کی نہ صرف اس کی شریان کٹنے سے بچا لی بلکہ بچے کا بازو معذور ہونے سے بھی بچا لیا گیا ہے، بچے کے والدین نے ڈاکٹر کو ڈھیروں دعائیں دیں ہیں،

ڈاکٹر محسن ممتاز نے بتایا کہ لوہے کی گرل طالب علم کے آر پار ہوگئی تھی، اگر گرل سے بازو زبردستی نکالا جاتا تو شریان کٹ جانے سے بچہ ہمیشہ کے لئے بازو سے معذور بھی ہوسکتا تھا، لیکن ریسکیو 1122 نے گرل کاٹ کر بچے کو ہسپتال منتقل کیا اور اب الحمداللہ بچے کو بازو سے معذور ہونے سے بچا لیا گیا ہے، بچے کو مزید علاج کے لئے ہسپتال داخل کرلیا ہے.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Shares: