ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ماں اور بچہ آپریشن کے دوران جاں بحق

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران ماں اور بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی . مڈھ رانجھا کے رہائشی محمد احسان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی روبینہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے ہسپتال لایا.جسے ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری ہونے کے باوجود آپریشن کیا جس کے باعث مریضہ روبینہ بی بی اور پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق ہوگیا ہسپتال انتظامیہ مریضہ مرنے کے باوجود پانچ گھنٹے تک ورثاء کو خون اور ادویات کے لئے ذلیل کرتے رہے ورثاء کے اصرار کے باوجود مریض کو ملنے تک نہ دیا اور اپنی غلطی چھپانے کے لئے چھ گھنٹے تک ورثاء کو مریضہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہ دی .خون کی بوتل کے لئے 25 سو روپے وصول کئے اور مریضہ کے تمام ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کروائے گئے اور ادویات بھی ہسپتال میں میسر نہ ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک نہ ہے ورثاء کا وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Comments are closed.