کیامریم نوازاندرکی باتیں عمران خان کوپہنچارہی ہیں:کپتان اورمریم کے درمیان رابطہ کارکون؟اہم رہنما کا بڑاانکشاف

0
48

اسلام آباد :کیا مریم نوازاندر کی باتیں عمران خان کوپہنچاتی ہیں:عمران خان اورمریم نواز ایک ہیں‌؟اہم رہنما کا بڑاانکشاف ،اطلاعات کے مطابق حکومتی راہنماﺅں نے مریم نواز کو انڈر کور تحریک انصاف کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر کے اندر کی ایسی باتیں سامنے لارہی ہیں جن کا حکمران جماعت کو بھی علم نہیں.مریم نواز کے خفیہ پیغآمات کی وجہ سے تحریک انصاف کو مریم کے گھرکی بہت سی باتوں کا علم ہے،

ادھرذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی حکمران جماعت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومتی راہنماﺅں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں.

ذرائع کے مطابق ان خاص بندوں نے کہا کہ مریم نواز ایسی ایسی باتیں بتا رہی ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھااجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا. وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کو شاباش بھی دی.

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر سے ایک ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا. اجلاس کے دوران شہباز گل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر ترجمانوں کو بریفنگ دی اجلاس میں براڈشیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، وہ اچھی شہرت والے جج ہیں.

Leave a reply