شازیہ مری نے بیان دیا کہ کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزرا ءنے ہنگامہ آرائی کی نئی مثال قائم کی – جو احتجاج عموما اپوزیشن کرتی ہے وہ کل حکومت کرتی نظر آئیں – جب حکومت "ایک پیج” پر ہے تو سینیٹ الیکشن کو لیکر کیوں پریشان ہے ؟ سینٹ الیکشن کو لیکر حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے- جس فنڈ کو عمران نیازی رشوت کہتے تھے آج پچاس پچاس کروڑ بانٹ رہے ہیں- سینیٹ الیکشن سے دو ہفتے قبل آئینی ترمیم کے پیچھے کیا راز ہے ؟
حکومت کہتی ہے مہنگائی کم ہے لیکن آج مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے- پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سلیکٹڈ ہے- کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء احتجاج کرتے نظر آئے- پارلیمنٹ میں عوامی اشوز پر بات کرنے نہیں دی جاتی- پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے نے پارلیمنٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے- پارلیمنٹ کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے-