بلاول بھٹو کے دیس میں کُتوں کا راج:مزید20 افراد زخمی

لاڑکانہ:بلاول بھٹو کے دیس میں کُتوں کا راج:مزید20 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک ہی گھر کے 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

بھٹو کی نگری میں لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں کتوں کےکاٹنے کے واقعات پیش آئے ،کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد میں رتوڈیرو کے گاؤں معشوق بوزدار کی رہائشی 3 بہنیں اور ان کا بھائی بھی شامل ہے۔

متاثرہ افراد کو چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ منتقل کیاگیا جہاں انہیں اینٹی ریبیز ویکسین لگادی گئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا تھاکہ آوارہ کتے ہر روز گلیوں میں گھومتےہوئے بچوں اور بڑوں کوکاٹ رہےہیں لیکن آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

Comments are closed.