عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا ، دوحہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پرامن واپسی پر ہوگی بات چیت

0
317

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لیے وہ افغانستان سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد افغانستان میں حکومتی اراکین سے 18 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے بعد براستہ اسلام آباد دوحہ روانہ ہوں گے۔


امریکی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے جب سے نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے افغانستان کا موثرترین دورہ مکمل کرلیا ہے’۔

زلمے خلیل زادہ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا اور افغانستان اگلے قدم پر متفق ہیں اور ایک مذاکراتی ٹیم اور تیکنیکی معاون گروپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے’۔

امریکی نمائندے زلمے خلیل زادہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں دوحہ جارہا ہوں اور اسلام آباد میں ٹھہر کر جاؤں گا، دوحہ میں اگر طالبان نے حصہ لیا تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور جس معاہدے پر کام کررہے ہیں اس کو مکمل کریں گے’۔

Leave a reply