دوحہ مذاکرات : افغانستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کسی بات پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا،افغان طالبان

دوحہ:دوحہ مذاکرات : افغانستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کسی بات پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا،اطلاعات کے مطابق بین الافغان مذاکرات میں طالبان نے اسلامی نظام نافذ کرنے پر پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوانین ہی ملک سے جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں جس پر افغان حکومت نے جمہوری نظام پر کوئی سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات جاری ہیں جس میں طالبان اور افغان حکومت ملکی نظام کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان کا بنیادی نکتہ افغانستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اسلامی نظام حیات ہی افغانستان میں امن کا ضامن ہے۔دوسری جانب افغان حکومت کے وفد کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نظام جمہوری ہے اور اس پر طالبان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Comments are closed.