دوکاندار غریب عوام کو لوٹنے لگے

0
70

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہر میں دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو لوٹنے لگے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی .
دکاندار حضرات نے اشیاء خوردونوش کے ریٹ اپنی مرضی سے بڑھا کر عوام کو لوٹنا شروع کردیا گھی چینی بیسن دال چاول بوتل کے من مرضی ریٹ وصول کرنے لگے انتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے پرچون فروشوں نے گاہکوں سے بدتمیزی کرنا معمول بنا لیا ۔ انتظامیہ اس مافیاء کےآگے بے بس نظر آ رہی ہے ۔چینی گھی سبزی کے ریٹس 15%سے 20%بڑھا کر من مرضی عوام پر مسلط کی ہوئی ہے جب بات کرو تو کہتے ہیں کہ بجٹ میں ریٹ بڑھ گئے ہیں بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔گاہک کے احتجاج پر اس کو بے عزت کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیں اور ریٹ لسٹ کا پابند کریں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان

Leave a reply