مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

ڈیرہ غازی خان: 1.70 ارب کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) اینٹی کرپشن اور...

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان

چیئرمین فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ روپے کے اچھے اور ڈالر کے برے دن آنے والے ہیں، ڈالر کی “ بلیک مارکیٹ “ دم توڑ رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویئ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی گیپ ختم ہو گیا ہے، قیمت میں بڑا فرق ختم ہونے سے ہنڈی حوالہ کی بلیک مارکیٹ پر ضرب لگی۔

علاوہ ازیں ملک بوستان نے کہا کہ پشاور میں گرے مارکیٹ میں ڈالر 291 اور دبئی میں 294 روپے پر آ گیا، آئی ایم ایف سے ڈیل کی صورت میں ڈالر بتدریج گر کر 270 روپے پر آ سکتا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک ماہ پہلے بلیک مارکیٹ میں ڈالر 320 روپے پر جا پہنچا تھا،ایک ماہ پہلے اوپن، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق 25 روپے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر قانونی راستوں سے آنے سے ڈالر کی سپلائی میں اضافہ اور قیمت کم ہو گی۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں289روپے پرآگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 71 پیسے ہے۔ انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔

ادھر ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 1922 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی تنزلی کے بعد 214200 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہو کر 183642 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra