مشہور پاکستانی ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ٹک ٹاک ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاوئنٹ فریز کر دیا گیا ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر ڈولی کے اکاؤنٹ سے 4.4 ملین روپے کی رقم وصول کر لی، رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی سے دیگر رقم کی وصولی کے لئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونے پر انہیں فریز کیا جائے گا
ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس دیے گئے تھے ،تاہم انہوں نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی، ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاوئنٹ فریز کیا گیا ،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کاروائی کی
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں