حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔
جبکہ آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا اور بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
علاوہ ازیں اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پرہے تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین سو روپے پر برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 297 روپے بھی ریکارڈ کیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونےکی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپےکا اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونےکی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہےکہ ملک میں گزشتہ چند روز کےدوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 1لاکھ84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 1911 ڈالر فی اونس ہے۔