ڈالر ہوا مزید مہنگا

ڈالر ہوا مزید مہنگا

باغی ٹی وی رپورٹ :ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 19 پیسے اضافے کے بعد 165 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 84 پیسے بڑھی تھی جس کے بعد 165 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کے چند روز قبل آنے والے مالی استحکام کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی بحران کا سبب بننے والی کورونا وائرس کی وباء نے عالمی اور ملکی معیشت پر نمایاں اثرات ڈالے ہیں، دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان پر بھی اس کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں، اگر حالات یونہی رہے تو روپے کی قیمت مزید گر سکتی ہے۔

Comments are closed.