ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری

کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.31ارب ڈالر ریکارڈ
Dollar

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید تیزی سے بہتر ہونے لگی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کم ہو گئی ہے۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.37 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 9 پیسے گر گئی تھی اور قدر 278 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2روپے سستا ہو کر 278 روپے پر آگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد روپیہ اپنی ’منصفانہ قدر‘ کی جانب بڑھ رہا ہے، موجودہ منظر نامے میں روپے کی قیمت تقریباً 265 روپے بنتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ماہرین کے مطابق درآمدی اشیا اور خام مال کی مانگ میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں توازن حاصل کرنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ کم از کم آئندہ 6 ماہ تک کوئی خاص اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔ جو لوگ اثاثے کے طور پر ڈالر جمع کر رہے ہیں وہ گھبرا کر اپنے ڈالر فروخت کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو موجودہ صورتحال کو ایک اہم موقع سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر اسی طرح مسلسل کے ساتھ روپے کی قدر بحالی ہوتی رہی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت دیگر درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 1959 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھوتری کے بعد 208000 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 3429 روپے بڑے اضافے کے بعد 178326 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.87 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.53ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.31ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔رواں ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔ مزکزی بینک کے مطابق یہ رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لئے ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوں گی۔

Comments are closed.