ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری جاری
باغی ٹی وی : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 5 فیصد کم ہو گئی اور ڈالر 168 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔ مالی سال0 2-2019 پاکستانی روپے کی بے قدری کا ہی سال رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو گیا۔ مالی سال کے اختتام سے ایک روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر گئی، تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق سال کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 168 روپے 5 پیسے رہی۔ سال کے آغاز پر ڈالر 160 روپے 5 پیسے کا تھا۔ تاہم ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قیمت گرنے سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی بھارتی روپے کی قدر میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک بھارتی روپیہ 2 روپے 22 پیسے کا رہ گیا۔ مالی سال کے دوران بنگلا دیش کا ٹکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 4.2 فیصد مہنگا ہو کر 1 روپے 97 پیسے کا ہو گیا