ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح‌ پر

0
34

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح‌پر

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، امریکی ڈالر کی قیمقت 96 پیسے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 168 روپے 30 پیسے تک پہنچ گئی ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے رہی جو پاکستان میں اب تک ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کےاثرات اوپن مارکیٹ میں بھی مرتب ہوئے ہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔ ماہر معیشت سمیع اللہ طارق کے مطابق درآمدات بڑھنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور مبادلہ پالیسی بدلنے کے بعد مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب ہے۔

Leave a reply