ڈالر کی مسلسل تنزلی جاری

سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی
0
39
dollar

پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی مسلسل تنزلی جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 0.23 پیسے کمی ہو گئی ہے۔

جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 287.20 روپے سے کم ہو کر 286.97 روپے ہوگئی ہے اور اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، جبکہ ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 313 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1932 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

تاہم دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار901 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply