اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

حصص کی مالیت میں 65ارب 45کروڑ 2لاکھ 7ہزار 491روپے کا اضافہ ہوگیا۔
0
163
Dollar

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

باغی ٹی وی : انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 23 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 278 روپے 63 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 281 روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو ایک بار پھر تیزی رہی۔ تیزی کی وجہ سے انڈیکس کی 65000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی اور 54فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 65ارب 45کروڑ 2لاکھ 7ہزار 491روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے ریبیز ے بچاؤ کیلئے ”ڈاؤ ریب“ تیار کرلی

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 612.09 پوائنٹس کے اضافے سے 65502.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 185.08 پوائنٹس کے اضافے سے 21720.93 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 612.96پوائنٹس کے اضافے سے 110716.93 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 72.33 پوائنٹس کے اضافے سے 31163.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی : گزشتہ ماہ سے لاپتہ5 لڑکیاں بازیاب،فیکٹری مالک اور ٹھیکے دار گرفتار

Leave a reply