ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی

0
39

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گزشتہ 4 دنوں کی طرح جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر 225 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ($) کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 13 روپے 50 پیسے تک سستا ہوا تھا۔

روپے کی قدر میں اضافے سے متعلق ماہرین نے سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ اگست کے آخر تک ڈالر 200روپے کی سطح پر آجائے گا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بدھکے روز کے دوران تاریخی کمی واقع ہوئی تھی جب کہ ماہرین کا خیا؛ ہے کہ ڈالر مزید سستا بھی ہوسکتا ہے۔

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو جس طرح غیر معمولی انداز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا تھا اس کے بعد اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ڈالر کی قدر مزید کتنا گر سکتی ہے؟ کرنسی ڈیلرز کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ اگست کے آخر تک ڈالر 200روپے کی سطح پر آجائے گا۔

Leave a reply