کراچی : کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔
باغی ٹی وی: انٹر بینک میں ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 69 پیسے پر آ گئی ،ایک مہینے کے دوران انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 24 روپے 41 پیسے تک گر گیا –
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے 50 پیسے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آ گیا، امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ میں 1261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 47 ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بنگلہ دیشی نژاد برطانوی مصنفہ ، ناول نگار اور کالم نگار ،تہمیمہ انعم
علاوہ ازیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کی خبروں کا کیپیٹل مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوا جس سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔