ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے-
باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود رہا لیکن پھر1 روپے 41پیسےکا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 201روپے 20 پیسے کا ہوگیا ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ وپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت ہوا لیکن فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.60 روپے کے اضافے سے 200.40 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 200.80 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 213.00 روپے سے بڑھ کر 214.50 روپے اور قیمت فروخت 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.50 روپے ہوئی۔
جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 250.00 روپے سے بڑھ کر 251.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 252.50 روپے سے بڑھ کر 254.00 روپے ہو گئی۔