روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 14 پیسے بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کےاعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 287.46 روپے سے بڑھ کر 287.60 روپے ہوگئی۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 316 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے

جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 48 ہزار 546 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔. رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس، پاور اور ریفائنریز کے شیئرز میں آج بھی خریداری دیکھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Shares: