ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل کمی ریکارڈ

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ ایک ہفتے انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے جبکہ آج انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 259.92 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 265 روپے کا ہوگیا۔ جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس مقامی مارکیٹ میں قیمیتں مستحکم رہی ہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی واقع نہیں ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
خیال رہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے۔ جبکہ ادھر آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر فی اونس ہے۔

Shares: