ڈالرز کی قلت؛ ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں

ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں جبکہ ڈالرز میں کمی کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیز کا کروڑوں ڈالرز کے منافع کا بیرون ملک انخلا رک گیا ہے اور اوورسیز چیمبر آف کامرس نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا ہے۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان معاملہ جلد حل کروائے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب پاکسانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا، کاروبار اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 262.82 روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب

واضح رہے کہ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔
14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔

Shares: