ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل ٹوٹ گیا
0
31
dollar

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 63 پیسے بڑھ گئی ہے۔

جبکہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 299.01 روپے سے بڑھ کر 299.64 روپے ہوگئی ہے اور اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 79 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 64 روپے اور یورو کی قیمت 324 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے 12 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا ہے اور صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔ تاہم معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1904 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 600 ہو گئی۔

تاہم خیال رہے کہ ادھر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 417 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply