اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام
0
39
Dollar

انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسےکا مزید اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی ہے۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہیں۔ تاہم ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافےسے 25.34 فیصد ہوگئی۔ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گندم کے20 کلو آٹےکا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادرہ شماریات نے بتایا ہے کہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 129 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 671 پر بند ہوا جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن تھا اور انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 994 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a reply