ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
0
168
Dollar

امریکی ڈالر روپیہ کے مقابلے میں مزید سستا ہو گیا ہے جبکہ اب ڈالر روپیہ کے مقابلے میں 278.58 پر آگیا ہے جبکہ اس سے قبل ڈالر 279.51 پر تھا اب امید کی جارہی ہے کہ ڈالر کے مزید سستا ہونے سے باقی چیزوں میں بھی کمی واقعہ ہوگی۔

دوسری جانب ملک میں 24قیراط سونے کے نرخ 2لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئے ہیں جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کم ہوکر 197200 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کے ریٹ 6684روپے گھٹ کر 169070 روپے پر آگئے ہیں جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر بڑھکر 1885ڈالر ہوگئی۔

علاوہ ازیں صدر بلین ایکسچینج کراچی حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ گولڈ مافیا کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، سٹے بازوں کے جاری کردہ سونے کے ریٹس قبول نہیں، ملک بھر کیلئے سونے کے ریٹس کراچی سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن جاری کرتی ہے، سیکیورٹی ادارے سٹے باز مافیا کے جاری کردہ سونے کے من مانے ریٹس کا نوٹس لیں۔

جبکہ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس میں کاروباری اوقات کے دوران 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 48772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گذشتہ چھ سال کے بعد بلند سطح ہے تاہم عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق انڈیکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے جب انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں کچھ بہتری ہے جس میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں کچھ بہتری ہے۔

Leave a reply