پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ڈالر کے مزید نیچے آنے سے باقی چیزوں کی قیمتوں میں بھی مزید بہتری آئے گی اور حالات بہتر ہونگے۔
https://twiiter.com/StateBank_Pak/status/1712796085180412238
تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا علاوہ ازیں دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 912 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
دوسری جانب ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار ایک سو روپے ہے، دس گرام سونےکا بھاؤ 89 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 892 ڈالر فی اونس ہے۔