امریکی ڈالر مزید سستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا

بازار میں آج 23 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے
0
286
pakistan

کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا،جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی-

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے کم ہوا ہے،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے ہے انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 94 پیسے تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے کم ہوکر 280 روپے 4 پیسے ہے۔

ادھر اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 89 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 886 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66 ہزار 859 رہی۔ بازار میں آج 23 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 392 ارب روپے ہے۔

علاوہ ازیں آج ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر 2لاکھ3ہزار 275 روپے ہے،دوسری جانب عالمی بازارمیں فی اونس سونےکی قیمت 5 ڈالرکم ہوکر 2253 ڈالر ہے۔

Leave a reply