سرگودھا : بنیادی ہیلتھ مرکزصحت لڈیوالہ، سہولیات کا فقدان، مریض ذلیل و خوار ،سی ای او ہیلتھ کیلئے چیلنج ؟

سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) بنیادی ہیلتھ مرکزصحت لڈیوالہ میں سہولیات کا فقدان، میڈیسن و دیگر عملہ کی کمی ، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ، سی ای او ہیلتھ کیلئے چیلنج ?

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بی ایچ یو لڈیوالہ میں سہولیات کا فقدان ھے،جس کے باعث مریض روزانہ کی بنیاد پر ذلیل و خوار ہو رہےہیں ۔ جس پر سی ای او ہیلتھ نے بھی چپ سادھ لےرکھی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بی ایچ یو لڈیوالہ میں ایم او کی رہائش نہیں ہے کوارٹرز کی کمی ہے ، مڈوائف صرف ایک ہے جبکہ تین کی ضرورت ہے ۔ نائب قاصد موجود نہ ہے، سکیورٹی گارڈ بھی نہیں اور مریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی کیونکہ میڈیسن موجود ہی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

بی ایچ یو لڈیوالہ میں دس سے زیادہ گاؤں کے لوگ علاج و چیک اپ کیلئے آتے ہیں، لیکن یہاں ویکسینیٹر کی تعدادکم ہے ،مریضوں کی تعداد زیادہ اور میڈیسن نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جبکہ مریضوں کو چیک کرنیوالے ڈاکٹرز کی بھی کوئی ٹائمنگ نہیں ہے ۔ بی ایچ یو لڈیوالہ کی ایمبولینس ہے لیکن وہ 92 موڑ کھڑی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کی خواتین و مریض شدید پریشان ہیں ۔ اسکے علاوہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی سیٹ باالکل خالی پڑی ہے ۔ ایل ایچ ایس کو پک اینڈ ڈراپ کرنے کیلئے نہ ڈرائیور ہےاور نہ ہی رہائش کا کوئی انتظام اور گاڑی بھی نہیں ہے ۔

بی ایچ یو لڈیوالہ کی عوام محکمہ ہیلتھ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمیں پریشانی کاسامناہے لیکن ابھی تک سی ای او ہیلتھ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ اور نہ ہی کسی دیگر آفیسر نے کوئی توجہ دی، جو سی ای او ہیلتھ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ علاقہ مکینوں کمشنر سرگودھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

Leave a reply