ڈالر مزید سستا ہو کر 227 روپے کا ہوگیا

0
38

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے45 پیسےتک سستا ہوگیا۔ڈالرانٹربینک میں227 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی آمد سےقبل ڈالر 237 روپے 2 پیسے پرتھا۔اسحاق ڈارکی آمد پرپہلےروز ڈالر 3 روپے11 پیسےسستا ہوکر233 روپے91 پیسوں کی سطح پرآگیا تھا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ستمبرکےاختتام تک ڈالر228 روپے45 پیسوں کی سطح تک گرگیا۔ مجموعی طور پر اس دوران اب تک ڈالر10 روپے2 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔

پاکستان میں عام طور پر یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ڈالر کی قیمت اوپر جاتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، لیکن جب ڈالر سستا ہوتا تو اشیا کی قیمتیں اپنی جگہ برقرار رہتی ہیں چوہدری عمران گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ ایک بین القوامی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ؛ ہمیں روز گاڑیوں کے ریٹ متعین کرنے کی جو انوائس ملتی ہے تو اس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوتی۔ گاڑیوں کی قیمتوں کے تعین میں بڑی کمپنیوں اور ان کی فرنچائزز کی اجارہ داری ہے اور ریٹ بھی وہی نکالتے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ڈالر ایک روپیہ بھی اوپر جائے تو اگلے دن نئے ریٹ کی انوائس جاری ہو جاتی ہے۔ لیکن جب ڈالر کا ریٹ نیچے جاتا ہے تو اس میں کمی نہیں کی جاتی۔ میرے پاس جو گاڑی 27 لاکھ کی تھی وہ اب 43 لاکھ روپے کی ہو چکی ہے۔ اب جب ڈالر ریٹ نیچے آیا ہے تو مجھے روزانہ کسٹمرز کی کالز آتی ہیں کہ گاڑیوں کے ریٹ نیچے آئے ہیں یا نہیں کیونکہ ڈالر نیچے آ گیا ہے تو میرا جواب نفی میں ہوتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’15 سالوں میں ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ ڈالر نیچے آنے سے قیمتیں نیچے گئی ہوں۔

Leave a reply