ڈالر آج اچانک مہنگا

عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا
0
91

امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی کے بعد مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر 83 پیسے 276 روپے پرچلا گیا ہے تاہم امید کی جاری ہے کہ ڈالر کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور دن بدن اس میں کمی آئے گی تاہم ادھر عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے بہت اچھا کام کررہے اور انہی کی بدولت مافیاء کے خلاف کاروائیوں سے ہر چیز میں کمی آرہی ہے لیکن ڈالر کا یوں اچانک اوپر جانا حیران کن بات ہے.


واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر میں کمی آئی تھی اور یہ سلسلہ جب سے ڈالر مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جاری ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دستاویز کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گاجبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا علاوہ ازیں دستاویز کے مطابق منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے ، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Leave a reply